موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ کا شیخوپورہ کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ

بدھ 24 اپریل 2024 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ادارۂ نظریۂ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے اورنٹیئل ماڈل بوائز ہائی سکول شیخوپورہ، مون لائٹ پبلک سکول شیخوپورہ، ایسپائر کالج شیخوپورہ، اورنٹیئل ماڈل گرلز ہائی سکول شیخوپور، دی سپرٹ سکول شیخوپورہ، شاہین ماڈل ہائی سکول فاروق آبادشیخوپورہ، گورنمنٹ طارق ہائی سکول شیخوپورہ، اپیکس کالج شیخوپورہ، پاک لینڈ ہائی سکول شاہ کالونی شیخوپورہ اور کیپیٹل گروپ آف کالجز، شیخوپورہ کا وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ بالا تعلیمی ادارے میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد1576 تھی۔

متعلقہ عنوان :