qچنیوٹ مائنز اینڈ منرل ریفرنس ، مزید سماعت 21مئی تک ملتوی

بدھ 24 اپریل 2024 21:05

، لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) لاہور کی احتساب عدالت نے چنیوٹ مائنز اینڈ منرل ریفرنس پر سماعت کرتے ہوئے مزید سماعت 21مئی تک کے لیے ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقعہ پر ریفرنس کے ملزم پی ٹی آئی کے سابق وزیر کے وکیل نے حاجری معافی کی درخواست عدالت میں پیش کی جسے عدالت نے منظور کر لیا اور حکم دیا کہ آئندہ پیشی پر ملزم کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ، مزید برآں احتساب عدالت نے پنجاب یونیورسٹی غیر قانونی بھرتی کیس ریفرنس پر سماعت کرتے ہوئے مزید سماعت 14مئی تک کے لیے ملتوی کر دی گزشتہ روز سماعت پر ریفرنس کے ملزم سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔