گ*رائیونڈ: سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی

بدھ 24 اپریل 2024 21:20

ڑ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) رائیونڈ میں 3 سالہ بچہ چھری کے بہیمانہ وار سے شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ میں جانوروں کو راستہ دینے کے مسئلے پر ملزم ملک بشیرنے 3 سالہ بچے ابوبکر پر چھری کے وار کیے۔

(جاری ہے)

ملزم نے جانور ہانکنے والے نوجوان نعمان کوبھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی بچے کے دادا کی مدعیت میں تھانہ رائیونڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم ملک بشیر کو گرفتار کرلیا گیا۔ بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :