پ*ریلوے کے ریفارم ایجنڈا کو ہر صورت آگے بڑھایا جائے گا : عامر بلوچ

بدھ 24 اپریل 2024 21:20

Eلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے چیئرمین ریلوے کے خلاف کیے جانے والے منفی پراپیگنڈے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی طور پر کسی بھی گمنام خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی گمنام خط پر نہ تو پالیسیوں کے تسلسل کو نہیں توڑا جا سکتا اور نہ ہی ایسے بے بنیاد پراپیگنڈے کو وقعت دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کے ریفارم ایجنڈا کو ہر صورت آگے بڑھایا جائے گا اور جس طرح ہم نے 66 ارب روپے تک آمدن کا حصول ممکن بنایا ہے، دیگر ٹارگٹس کا حصول بھی یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں چند عناصر کے خلاف بدعنوانی کے کیسز کھولے گئے، انہیں بھی منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ریلوے بدل رہا ہے، ادارے کی ترقی یقینی ہے۔

متعلقہ عنوان :