ڈی پی او تورغر کا ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد،ملازمین کے مسائل سنے

بدھ 24 اپریل 2024 21:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈی پی او تورغر نے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کر کے ملازمین کے مسائل سنے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر محمد اشتیاق خان نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا جس کے دوران ہیڈ کوارٹر سمیت مختلف تھانوں و چوکیات میں تعینات پولیس کے جوانوں نے اپنے مسائل سے ڈی پی او کو آگاہ کیا جنہیں ڈی پی او نے فوری حل کرنے کے احکامات دئیے اور کہا کہ پولیس ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے تا ہم فرائض کے دوران غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،تمام پولیس ملازمین عوام کے جان و مال کا تحفظ اپنا شعار بنائیں۔

متعلقہ عنوان :