صوبائی وزیر خزانہ کی ہدایت پرنائب تحصیلدار محمد حسن بلوچ کاانٹر کالج گواش کی تعمیر کیلئے تجویز کردہ اراضی کا دورہ

بدھ 24 اپریل 2024 21:40

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کے خصوصی احکامات پر نائب تحصیلدار محمد حسن بلوچ نے انٹر کالج گواش کی تعمیر کیلئے تجویز کردہ اراضی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پٹواری محمد ایاز ریکی بھی انکے ہمراہ تھے۔ نائب تحصیلدار محمد حسن بلوچ نے زیر تجویز الاٹ منٹ بحق انٹر کالج گواش کا دستی خاکہ بذریعہ حلقہ پٹواری مرتب کرکے اپنی رپورٹ بنالی ہے۔

متعلقہ عنوان :