نوشہروفیروز، ریٹائرڈ ملازمین اور پینشنر کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے محکمہ خزانہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفیس میں کھلی کچہری

بدھ 24 اپریل 2024 21:40

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) ریٹائرڈ ملازمین اور پینشنر کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے محکمہ خزانہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفیس میں ایک کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں انسپیکٹر جنرل ٹریزری کاشف علی عالمانی، ڈپٹی انسپیکٹر جنرل ٹریزری حبیب الرحمن آرائیں، ڈپٹی انسپیکٹر جنرل اقبال احمد شیخ، اسسٹنٹ اکانٹنٹ جنرل عدیل احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محترمہ شاہدہ پروین، ڈسٹرکٹ اکانٹس آفیسر حسن جان چنگیزی اور متعلقہ محکموں کے سربراہاں نے شرکت کی۔

کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل محکمہ خزانہ کاشف علی عالمانی نے ڈسٹرکٹ اکانٹس کے افسران کو ہدایات دی کہ پیشنروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور ریٹائرڈ ملازمین کی ماہانہ پینشن فوری طور پر جاری کریں اور ایل پی آر اور کمیوٹیشن کی ادائیگی کے لئے سینارٹی لسٹ تیار کی جائے اور اسی لسٹ کے مطابق ادائیگی کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماہانہ پیشن کی مد میں جن ریٹائرڈ ملازمین کی پیشن کے بقایاجات رہتے تھے وہ اس مہینے سے ملنا شروع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خزانہ کے اعلی افسران سندھ کے مختلف اضلاع میں پیشنرز کے مسائل کے حل کرنے کے لئے کھلی کچہریاں منعقد کرنے سے پیشنرز کے معاملات کافی بہتر ہوئے ہیں اور تقریبا 50 فیصد ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن کی رقم ادا کردی گئی ہے جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے مزید فنڈز ملنے کے بعد ادائیگیوں میں مزید بہتری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک کے اکانٹس سے پینشن کی رقم نہ نکلوانے والے 7500 افراد کے اکانٹ بند کردیئے گئے تھے ۔

جنہیں اب ڈسٹرکٹ اکانٹس آفیس کی مدد سے پینشنر کی تصدیق کے بعد ان اکانٹ کو کھلوایا جارہا ہے۔ انہوں نے ایسے تمام پینشنرز کو بینک کی متعلقہ برانچ اور ڈسٹرکٹ اکانٹس سے رابطہ کرنے لئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈسٹرکٹ اکانٹس آفیس کے کسی ملازم نے پیشن کے معاملے پر کوئی رقم طلب کی یا کوئی شکایات ملی تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے تمام پینشرز سے اپیل کی کہ وہ اپنے پینشن کے معاملات کے لئے کسی غیر متعلقہ فرد یا ایجنٹ سے رابطہ نہ کریں۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ پینشرز نے لالچ میں آکر غیرقانونی طور پیشن بڑھانے کی کوشش کی تھی اب ان سے اس رقم کی رکوری کی جارہی ہے اور معاملے میں ملوث ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے کھلی کچہری میں محکمہ تعلیم، صحت، آبپاشی، شوشل ویلفیئر اور دیگر محکموں کے ملازمین اور پیشنرز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :