کسی کی باتوں میں آکر اپنا پلان تبدیل نہیں کرتا، جو اپنا پلان بنایا ہو اسی پر رہتا ہوں، توجہ ورلڈکپ پر ہے‘ بابر اعظم

کوشش ہے اس سے پہلے بہترین ٹیم بنالیں،کوئی بڑا کھلاڑی انجرڈ ہوتا ہے تو اس کا نقصان ہوتا ہے ‘ کپتان کی گفتگو

بدھ 24 اپریل 2024 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کسی کی باتوں میں آکر اپنا پلان تبدیل نہیں کرتا، جو اپنا پلان بنایا ہو اسی پر رہتا ہوں، توجہ ورلڈکپ پر ہے، کوشش ہے اس سے پہلے بہترین ٹیم بنالیں،سیریز جیتنے کے لئے پرعزم ہیں، مجھے اپنے کھلاڑیوں پر یقین ہے وہ اچھا کھیلیں گے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے بہت کرکٹ ہوئی جس کی وجہ سے انجریز ہوئیں، یہ کھیل کا حصہ ہے کسی بھی کھلاڑی کو کسی بھی وقت انجری ہوسکتی ہے، مگر کوشش کرتے ہیں کہ کھلاڑی کی فٹنس کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس کا خیال رکھا جارہا ہے، کوشش کررہے ہیں کہ اپنی بینچ اسٹرنتھ کو زیادہ سے زیادہ موقع دیں، جب بھی آپ کا کوئی بڑا کھلاڑی انجرڈ ہوتا ہے تو اس کا نقصان ہوتا ہے، مجھے پوری امید ہے کہ رضوان بہت جلد فٹ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

انجریز کھیل کا حصہ ہوتی ہیں، فٹنس کیمپ بہت ضروری ہوتا ہے۔ ہم ہمیشہ فٹنس اور اسکلز پر توجہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ اپنی بینچ اسٹرنتھ کو زیادہ سے زیادہ موقع دیں، جب بھی آپ کا کوئی بڑا کھلاڑی انجرڈ ہوتا ہے تو اس کا نقصان ہوتا ہے، محمد رضوان فائٹر ہیں وہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز تک فٹ ہو جائیں گے۔ محمد رضوان کی خدمات سب کے سامنے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو مواقع دے رہے ہیں تاکہ انہیں اعتماد ملے۔

بابر اعظم نے کہا کہ اگر ہم نے مختلف مائنڈ سیٹ کے ساتھ جانا ہوگا تو مختلف کمبینیشن چیک کریں، لیکن کوشش ہوگی کہ زیادہ وہی کمبینیشن استعمال کریں جو ورلڈکپ میں استعمال کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس کھلاڑی کو ریسٹ دیتے ہیں اس سے بات کرکے ریسٹ کرایا جاتا ہے، میں پچھلے تین سال سے کپتان ہوں ٹیم کا اتحاد ہے ۔ انہوںنے کہا کہ شکست کی وجہ سے لوگوں کو لگتا ہے کہ ٹیم کی آپس میں نہیں بن رہی، میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کے ساتھ کھیلا ہوا ہوں تو میری خیال سے ٹیم کی آپس میں اچھا اتحاد ہے۔ کوشش ہے اس سے پہلے بہترین ٹیم بنالیں، میں کسی کی باتوں میں آکر اپنا پلان تبدیل نہیں کرتا، جو اپنا پلان بنایا ہو اسی پر رہتا ہوں، کھلاڑی کو کسی بھی وقت انجری ہوسکتی ہے، یہ کھیل کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :