لاڑکانہ:ڈائریکٹر پرائمری اسکولز لاڑکانہ ریجن کا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مدیجی کے امتحانی مرکز کا دورہ

بدھ 24 اپریل 2024 23:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈائریکٹر پرائمری سکولز ریجن لاڑکانہ گلشیر سومرو نے چوتھی اور پانچویں جماعت کے جاری سالانہ امتحانات کے دوران گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مدیجی ون کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے بچوں سے زبانی ٹیسٹ لیا اور بچوں کو بہترین کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی۔ سکول کی ہیڈ مسٹریس میڈم طاہرہ منگی اور اساتذہ نے تعلیم میں دلچسپی دکھانے اور یونیفارم پہننے پر بچوں کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر پرائمری سکولز ریجن لاڑکانہ کے ڈائریکٹر گلشیر سومرو نے کہا کہ اس کا سہرا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مدیجی ون کے بچوں کو اس سکول کے اساتذہ کو جاتا ہے جنہوں نے ان کی تعلیم میں گہری دلچسپی لی اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

بچوں کے ساتھ اپنے خاندان کے افراد جیسا سلوک کرنے اور انہیں معیاری تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ ریجن کے پرائمری سکولوں میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مدیجی کا شمار بہترین سکولوں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سکولوں کے بچوں کی کارکردگی کو دیکھ کر یہ دعویٰ کیا جا سکتا ہے کہ یہ بچے صوبائی سطح کے تعلیمی مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے اساتذہ معیاری تعلیم کی طرف بڑھ رہے ہیں جس کی مثال یہ سکول ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر پڑھانے والے اساتذہ محکمہ تعلیم کے صوبائی وزیر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بچوں کو معیاری تعلیم دے کر اپنا مستقبل سنوار رہے ہیں۔ سندھ کی تعلیم مستقبل میں بہتر ہوگی اور ہم اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں میں داخل کر کے ان کا مستقبل سنواریں گے کیونکہ سندھ پڑھ کر ترقی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :