بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز

جمعرات 25 اپریل 2024 13:58

بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے تجاویز کر گیا۔بی بی سی کے مطابق سیو دی چلڈرن بنگلہ دیش کے ڈائریکٹر شومن سینگپتا نے میڈیاکو بتایا کہ بنگلہ دیش میں شدید موسم کے باعث سکول اور کالج 27 اپریل تک بند رہیں گے یہ لگاتار دوسرا سال ہے کہ شدید موسم کی وجہ سے حکام کو ایسا اقدام کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نےبتایا کہ بنگلہ دیش ان ممالک میں سے ایک ہے جو موسمیاتی بحران کے اثرات کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ موسمی حکام کو توقع ہے کہ شدید گرمی کم از کم ایک اور ہفتے تک جاری رہے گی ہسپتالوں اور کلینکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گرمی سے متعلقہ بیماریوں جیسے بخار اور سر درد کی وجہ سے مریضوں کے زیادہ بوجھ کے لیے تیار رہیں۔

متعلقہ عنوان :