سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال

جمعرات 25 اپریل 2024 14:03

سپیکر قومی اسمبلی   سے اراکین  کی  ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل  پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی اورقائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

سپیکر میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں سید نوید قمر، شازیہ مری، ملک عامر ڈوگر، مجاہد خان، اعجاز جاکھرانی، خالد حسین مگسی، گل اصفر خان اور نور عالم خان،زین حسین قریشی، امین الحق، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،حفیظ الدین اور معین عامر بھی شریک تھے ملاقات میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔