علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں درخت گرنے سے سولر پینل سسٹم تباہ

جمعرات 25 اپریل 2024 14:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں درخت گرنے سے سولر پینل سسٹم تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ کے تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ میں واقع گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں سرجیکل اور چلڈرن وارڈ کے درمیان بغیر اجازت گرائونڈ سے سفیدے کا درخت کاٹنے کے دوران درخت ٹوٹ کر چھت پر لگے سولر پینل سسٹم پر گر گیا، جس سے لاکھوں روپے مالیت کی سولر پلیٹس ٹوٹ کر ناکارہ ہو گئیں۔ اس سلسلہ میں رابطہ پر پرنسپل گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر ہارون کا کہنا تھا کہ وہ اس کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے اور نقصان کا ازالہ کروائیں گے۔