ڈی پی او لوئر کوہستان کی سربراہی میں کرائم میٹنگ، غیر ملکیوں کی سکیورٹی ہر صورت ممکن بنانے کی ہدایت

جمعرات 25 اپریل 2024 15:15

لوئر کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ڈی پی او کوہستان لوئر نے کہا ہے کہ مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں کی گرفتاری اور غیر قانونی اسلحہ کی ریکوری کو یقینی بنانے، پرانے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے تھانہ کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے کر ان مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ یہ بات انہوں نے اپنی سربراہی میں کرائم میٹنگ میں کہی،جس میں ایس پی انوہسٹی گیشن طاہر الرحمان، ایس ڈی پی او سرکل پٹن راجہ خان، ایس ڈی پی او سرکل بنکڈ رانولیاء اورنگزیب خان، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کو منشیات سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور منشیات فروشوں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں تا کہ نوجوان نسل محفوظ ہاتھوں میں پروان چڑھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، داخلی اور خارجی پوائنٹس پر سینپ چیکنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے تھانہ جات کے حدود میں روزانہ کی بنیاد پر حساس مقامات، ہسپتال، بینک اور سکولوں کو چیک کریں ناقص، سکیورٹی کی صورت یا دیگر خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے جملہ ہیڈز میں پراگرس دیں، ہوٹل چیکنگ، کرایہ بلڈنگز کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں، کمی کی صورت قانونی کاروائی کی جائے۔