کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سری پائے ٹریک کی طرف گھوڑے لے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

جمعرات 25 اپریل 2024 15:16

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحتی مقام سری پائے ٹریک کی طرف گھوڑے لے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا۔ سری پائے سڑک کا وسط سے پورا ٹریک گھوڑوں کے گوبر کے باعث خراب حالت میں تھا۔

(جاری ہے)

آپریٹرز نے ٹریک کو کھاد سے صاف کیا اور وادی کے ماحولیاتی انحطاط سے بچنے کےلئےاس حوالہ سے کے ڈی اے کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی ہدایت کی کہ کسی صورت سیاحوں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، دو طرفہ سفر کےلئے سیاحوں سے 1500 روپے وصول کریں، اس سے زائد گھوڑے کا کرایہ لینے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :