گورنمنٹ ہائی سکول میں تقریب کا انعقاد ،مستحق طلبہ میں سکول یونیفارم تقسیم

جمعرات 25 اپریل 2024 15:41

پھولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) گورنمنٹ ہائی سکول حسین خان والا میں تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دینے کے ساتھ ساتھ مستحق سٹوڈنٹس میں سکول یونیفارم بھی تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

پتوکی کے علاقہ حسین خان والا چک نمبر8 میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ، امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں ٹیچرز نے ٹرافی اور شیلڈز تقسیم کیں، جبکہ اسکے ساتھ ساتھ غریب مستحق سٹوڈنٹس میں سکول یونیفارم بھی تقسیم کئے گئیں ، اس موقع پر سئنیر ہیڈ ماسٹر ساجد حسین حیدری کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان کی ہدایات پر بچوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے تاکہ وہ دل لگا کر تعلیم حاصل کریں انکا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم کے مشن پر عمل کرتے ہوئے سکول نا جانے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کرکے انہیں بچوں کو پڑھانے کے لیے بھی قائل کررہے ہیں، تاکہ وہ پڑھ لکھ کر معاشرے کا اہم فرد بن سکیں۔