پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی

جمعرات 25 اپریل 2024 15:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 27 اپریل سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شیڈول پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا ملتوی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی نئی تاریخ کا اعلان چند روز بعد کردیا جائے گا ۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے اور چیمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :