جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کسی بھی قسم کی نرمی نہ برتی جائے، ڈی پی او ہری پور

جمعرات 25 اپریل 2024 16:13

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفرکی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان اور سرکل ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی ۔ڈی پی او ہری پور نے ضلع بھر کے مجموعی کرائم اور زیر تفتیش مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او ہری پور نے افسران پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، جرائم کے خاتمے اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کریں۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں۔ مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کےلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جائیں۔ اپنے علاقہ میں گشتوں ،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید موثر کیا جائے،عوام کی عزتِ نفس کا خاص خیال رکھا جائے، تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھے رویے اور احسن اخلاق سے پیش آئیں اور انکی شکایت کا قانون کے مطابق بروقت ازالہ کریں اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں عمل میں لائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کسی بھی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔\378