حسن ابدال، جی ٹی روڈ پر برہان انٹرچینج کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کوٹکرمارکر کچل دیا

جمعرات 25 اپریل 2024 17:22

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) حسن ابدال جی ٹی روڈ پر برہان انٹرچینج کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کوٹکرمارکر کچل دیا ۔

(جاری ہے)

تحصیل حسن ابدال میں جی ٹی روڈ پر برہان انٹرچینج کے قریب ڈمپر نے مردان کے رہائشی 24 سالہ جمال خان ولد فدا خان کو کچل دیا جس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں لاش کو تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا۔\378

متعلقہ عنوان :