سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 88 واں اجلاس ، آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا

جمعرات 25 اپریل 2024 17:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) چیئرمین سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایس ڈبلیو ایم سی)شیراز نواز او ر چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف نواز کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 88 واں اجلاس ادارے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا ،جس میں کمپنی کے اہم امور پر تبادلہ خیال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آپریشن منیجر آغا داؤد نے ایس ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی اور دیگر منصوبوں پر بریفنگ دی۔اجلاس میں چیئرمین اورسی ای او ایس ڈبلیو ایم سی نے ستھرا پنجاب مہم کے حوالے سے اہم پلان ترتیب دیا۔اجلاس میں اے ڈی سی ایف اینڈ پی مظفر مختار اور دیگر ڈائریکٹرز سمیت ایس ڈبلیو ایم سی کے منیجر سٹاف نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :