ایبٹ آباد ،ڈی پی او کا وی وی آئی پی موومنٹ کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

جمعرات 25 اپریل 2024 17:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے وی وی آئی پی موومنٹ کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے ایبٹ آباد کی مین شاہراہ ، کاکول روڈ ، جناح آباد کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر انہوں نے پولیس افسران اور سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف احاطوں اور اطراف کا وزٹ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایس پی ٹریفک وارڈن طارق خان ، اے ایس پی کینٹ فائزہ تنویر ، ڈی ایس پی سرکل میر پور اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کیڈٹ نزیر نے سکیورٹی انتظامات کے متعلق ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کو بریفنگ دی۔ڈی پی او نے پولیس افسران و جوانوں کو سکیورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔