ایوان بالا میں انتخابات (ترمیمی) بل 2024 پیش کر دیا گیا

جمعرات 25 اپریل 2024 18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ایوان بالا میں انتخابات (ترمیمی) بل 2024 پیش کر دیا گیا۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون، انصاف و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے تحریک پیش کی کہ قانون انتخابات بابت 2017 میں مزید ترمیم کرنے کا بل انتخابات (ترمیمی) بل 2024 پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔