جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، 3 مسافر آف لوڈ

ملزمان پاکستانی پاسپورٹ پر گنی جا رہے تھے، جعلی ویزے لگے ہوئے تھے،ایف آئی اے

جمعرات 25 اپریل 2024 18:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے، جعلی سفری دستاویزات پر گنی جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان پاکستانی پاسپورٹ پر گنی جا رہے تھے، جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، ملزمان محمد حنیف، عبدالغفار اور محمد عیسی کا تعلق جھنگ سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایجنٹ سے ویزے حاصل کئے، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :