کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

جمعرات 25 اپریل 2024 18:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ہزار گنجی ہنہ اوڑک اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔

(جاری ہے)

پارک میں آئے ہوئے شہریوں نے کہا کہ موسم گرماکی بارش سے گردغبار کا بھی خاتمہ ہوا ہے ، بارش سے جہاں ایک جانب موسم خوشگوار ہوگیا ہے وہیں نزلہ ،زکام اور بخارجیسی بیماریوں کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :