ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ ریلیف کا اجلاس

جمعرات 25 اپریل 2024 18:43

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادرابعہ سجاد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ ریلیف کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ناگہانی آفات،ڈیزاسٹر کے دوران منہدم ہونے والے گھروں،مال مویشی اور جانی و مالی نقصانات کے ازالے کے ریلیف کیسز زیر بحث آئے،ٍتمام کیسز کمیٹی ممبران کے سامنے پیش کیے گئے جن پر سیر حاصل بحث کی گئی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال،نمائندہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ،نمائندہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،نمائندہ ڈسٹرکٹ پولیس اوردیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :