ڈی سی دیر لوئرکا ڈرائیونگ لائسنس دفتر کا دورہ

جمعرات 25 اپریل 2024 18:44

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنردیر لوئر واصل خان نے ڈرائیونگ لائسنس اور اسلحہ لائینس برانچز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دورے کے دوران لائسنس کے اجراء اور پرنٹنگ کے حوالے سے ریکارڈ چیک کیا اور لائسنس کے لئے درخواستیں جمع کروانے والوں سے ملاقات کی ۔ڈپٹی کمشنر نے انچارچ ڈرائیونگ لائینس اور اسلحہ لائینس کو ہدایات کی کہ ٹاوٹس کے خلاف اقدامات کیے جائیں اور عوام کو بروقت بہترین خدمات یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی آگاہی کے لئے ڈرائیونگ لائینس ٹیسٹ کے لئے مقرر تاریخ کی تشہیر ضلعی انتظامیہ کی فیس بک پیج پرکریں۔

متعلقہ عنوان :