کھاریاں،ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال تعینات

جمعرات 25 اپریل 2024 18:44

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان کو ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال تعینات کردیا گیا ہے، انہوں نے چارج سنھبال کر کام شروع کردیا ہے، ڈاکٹر ایاز ناصر بطور ڈی ایچ او گجرات کام کر چکے ہیں، ڈاکٹر ایاز ناصر کا شمار محکمہ صحت کے قابل اور محنتی افسران میں ہوتا ہے، ڈاکٹر ایاز ناصر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مریضوں کی خدمت اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جائے گا تمام تر توانائیاں علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر صرف کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :