چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد اور سپیشل سیکرٹری کی زیر صدارت چائلڈ میرج بل کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 25 اپریل 2024 18:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو و ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد اور سپیشل سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت چائلڈ میرج بل کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ چائلڈ میرج بل کے متعلق چیئرپرسن اوریو این ایف پی اے کی کنسلٹنٹ سارہ احمد نے اجلاس کو بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ میرج بل لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے، چائلڈ میرج بل میں 18 سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چائلڈ میرج بل کے تحت نکاح خواں دولہا دولہن کاشناختی کارڈ اور درج عمر دیکھ کر نکاح پڑھائے۔ چائلڈ میرج بل میں 18سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کم عمری کی شادی بچوں کے استحصال، تشدد کے ساتھ صحت کے لئے بھی سنگین خطرہ ہے ۔