کاشتکاروں کو زرعی کھاد کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد

جمعرات 25 اپریل 2024 18:54

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے کہا ہے کہ زرعی کھاد کی قیمتوں پر فوری طور پر کنٹرول کروا کر کاشتکاروں کو زرعی کھاد مقرر کردہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، بصورت دیگر متعلقہ افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت شہید بینظیرآباد محمد رمضان چنہ کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر فیلڈ میں جاکر زرعی کھادوں کے ڈیلرز اور دکانوں کا دورہ کرکے قیمتوں کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کریں ، زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کے لائسنس رد کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع میں کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، آبادگاروں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :