روہڑی لوکو شیڈ معمر خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کاایس پی ریلوے نے نوٹس لیکر رپورٹ بالا افسران کو روانہ کردی

جمعرات 25 اپریل 2024 18:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) روہڑی لوکو شیڈ معمر خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کاایس پی ریلوے نے نوٹس لیکر رپورٹ بالا افسران کو روانہ کردی ، دوکان متنازعہ پر ہر دو فریقین کے مابین ملکیت کا تنازع ہے، رپورٹ کا متن ، متنازع دکان کو مسما ر کر کے درپیش مسئلے کے حل کیلئے تجویز ، تفصیلات کے مطابق چند روز روہڑی لوکو شیڈکی رہائشی ریلوئے ملازم کی بیواہ خاتون کی جانب سے دکان پر قبضے کے خلاف احتجاج کی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کا ایس پی ریلوئے نے نوٹس لیکر انسپکٹر سرکل (اے ) ریلوئے پولیس کو انکوائری افسر مقرر کیا اور رپورٹ طلب کی رپورٹ میں بتایا کہ خاتون نے جس شخص پر الزام عائد کیا ہے وہ شخص محمد ندیم ریلوئے پولیس کا ملازم نہیں ہے اور محکمہ ریلوئے کی جانب سے بطور بم ڈسپوزل اسکواڈ عملہ روہڑی اسٹیشن پر تعینات ہے ، دونوں فریقین کا دکان پر ملکیت کا تنازعہ چل رہا ہے ، اور دکان کی ملکیت دونوں کے پاس موجود نہیں ہے اور دونوں فریقین ہی دکان کی ملکیت کے دعویدار ہیں ، بعد ازیں رپورٹ مزید معلومات و تفتیش و حقائق کی تصدیق کیلئے افسران کو روانہ کیا اور تحریری و زبانی بیانات حاصل کر کے انکوائری رپورٹ تصدیقی عمل کے بعدڈی ایس ریلوئے سکھر ڈویژن کو رپورٹ بھجوائی گئی ہے جس میں مستقل بنیاد پر متنازع دوکان کی وجہ سے درپیش مسئلے کے حل کیلئے تجویز پیش کی کہ غیر قانونی تعمیر شدہ دوکان کو مسمارکر کے مسئلہ حل کیا جائے رپورٹ میں ہر دوانکوائریوں کی روشنی میں الزام علیہ محمد ندیم کے خلاف محکمانہ ایکشن لئے جانے کی سفارش زیر دستخطی نے DS ریلوے سکھر کو بھجوادی ہے۔