اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت یاسر نذیر کا مختلف سکولوں کے امتحانی مراکز کا دورہ

جمعرات 25 اپریل 2024 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت یاسر نذیر نے جاری میٹرک امتحانات میں مختلف سکولوں کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

سکولوں کے اندرو باہر نقل کی تدارک کیلئے کئے گئے انتظامات کاجائزہ لیا اورڈیوٹی پرموجود عملی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی مراکز کے قریب کسی بھی غیر متعلقہ افراد کواجازت نہیں ہے،اس لئے ایسے غیر متعلقہ افراد کی حوصلہ شکنی کی جائے اورایسے افراد کو امتحانی مراکز کے قریب نہیں آنے دیا جائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے سپرنٹنڈنٹ امتحانی ہالز کو واضح ہدایات دی کہ امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنائیں اور نقل کی روک تھام کیلئے مربوط اقدامات اٹھائے جائیں۔