کراچی ریجن سینئرانٹرڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ، زون چھ وائٹس فائنل میں پہنچ گئی

جمعرات 25 اپریل 2024 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون چھ وائٹس فائنل میں پہنچ گئی۔ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام جاری خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں زون چھ وائٹس نے زون چھ گرین کو باآسانی7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے سیمی فائنل میں زون چھ گرین پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 30.3اوورز میں 144رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ کاشف اقبال نے 48 اور زوہیب ادریس نے 25رنز بنائے۔معیز بن سلمان نے 36رنز دیکر 3جبکہ حماد کر یم نے14اور معاز خرم نے 31 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں زون چھ وائٹس نے 23.2اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 147رنز بنا لئے۔ حبیب اللہ نے 5چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 50 اور عثمان رحیم نے بھی ایک چوکے اور 5چھکوں کی مدد سے 50رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ ولید عظیم نے 33رنز دیکر 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :