فیصل آباد،ویلڈنگ کے کام کے دوران رائس ملز میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا باردانہ جل کر خاکستر ہو گیا

جمعرات 25 اپریل 2024 19:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) ویلڈنگ کے کام کے دوران رائس ملز میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا باردانہ جل کر خاکستر ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر240گ ب کی حدود میں واقع رائس ملز میں ویڈنگ کے کام کے دوران سپارک سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ملز کے گودام کو لپیٹ میں لے لیا اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بر وقت پہنچ کر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 2 گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا آگ کی زد میں آ کر لاکھوں روپے مالیت کا باردانہ جل کر خاکستر ہو گیا تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :