معروف ٹک امریکی ٹاکرکی موت کی وجہ سامنے آگئی

ایوان کو ذہنی صحت کے حوالے سے مسائل درپیش تھے،رپورٹ

جمعرات 25 اپریل 2024 21:28

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) نیو یارک کی 29 سالہ انفلوئنسر ایوا ایوانز نے کی موت کا سبب سامنے آگیا۔ اس نے خود کشی کی تھی۔ ہفتے کو ٹک ٹاک اسٹار نیو یارک سٹی میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی۔ اٴْس کے ایک دوست کے پاس اپارٹمنٹ کی چابی تھی۔ اس نے ایوا کی موت کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی۔ایوان کے دوست نے 23 اپریل کو پولیس سے گفتگو میں کہا کہ اٴْسے یا کسی اور دوست کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ ایوان کو ذہنی صحت کے حوالے سے مسائل درپیش تھے۔

21 اپریل کو ایوا کی بہن لیلا نے انسٹاگرام پر بتایا تھا کہ ایوا کی موت واقع ہوچکی ہے۔ ایوا کی بہن نے موت کی خبر کے ساتھ ایوا کی ایسی تصور بھی اپ لوڈ کی جس میں وہ ایک رنگ برنگے لباس میں زندگی سے بھرپور مسکراہٹ کے ساتھ جلوہ گر تھی۔

(جاری ہے)

ایوان کی بہن نے اس کے تمام فالوئرز سے استدعا کی تھی کہ اٴْس کی موت کی خبر زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔

پورے خاندان کو ایوا کی موت پر شدید رنج و غم نے گھیر رکھا ہے۔ لیلا نے لکھا تھا کہ بہت سوں کو یقین ہی نہیں ا?ئے گا کہ ایوا اب نہیں رہی۔ایوا کے فالوئرز کے لیے 23 اپریل کو لوئر مینہیٹن میں ’اے سیلیبریشن ا?ف ایوا‘ کا اہتمام کیا گیا۔ایوان کے فالوئرز نے اپنے تبصروں میں اسے خراجِ عقیدت پیش کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ ایوا زندگی سے بھرپور وجود کا نام تھا۔

اس حوالے سے اس کے چاہنے والوں نے بہت کچھ کہا ہے۔ ایوا کی بہن نے تمام فالوئرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ایوا کے بغیر یہ دنیا بہت مختلف ہوگی۔ٹک ٹاک اسٹار کی حیثیت سے ایوا نے بہت تیزی سے لاکھوں افراد کو اپنا دیوانہ بنایا تھا۔ وہ دن رات نئے ا?ئیڈیاز کی تلاش میں رہتی تھی۔ٹک ٹاک اسٹار ٹیفی پیسوا? نے لکھا کہ میں دل کی گہرائیوں سے اٴْن تمام لوگوں کو ڈھارس بندھاتی ہیں جو ایوا کو چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :