قصور ویڈیو سکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کر دیئے گئے

جمعرات 25 اپریل 2024 21:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے دو ملزمان کو بری کردیا۔قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا ہافتہ 2 ملزمان حسیم عامر اور فیضان مجید کی جانب سے کی گئی اپیلیں لاہور ہائی کورٹ نے منظور کرلیں۔

(جاری ہے)

جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے اپیلوں پر فیصلہ سنایا ۔ دوران سماعت اپیل کنندگان کے وکیل عابد حسین کچھی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ گواہوں کے بیانات میں تضاد کے باعث ملزمان کو بری کیا جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا یافتہ 2 ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا۔واضح رہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے 2015 میں مقدمہ درج کیا تھا۔