آئے روز چکن کے ظالمانہ ریٹس‘ فارمرز کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پریشان ہیں: اشفاق بابر

جمعرات 25 اپریل 2024 21:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) اتحاد پولٹری ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سرپرست اعلیٰ اشفاق بابرنے کہاہے کہ آئے روز چکن کے ظالمانہ ریٹس‘ فارمرز کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پریشان ہیں۔ چکن مافیا اس حد تک بے قابو ہو چکا ہے جبکہ بھر شہر کے مرغی فروشوں کو ریٹ سے زیادہ قیمت پر دیا جارہا ہے اس پر ہم سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر گوشت فروخت نہیں کر سکتے۔

اس کاروبار سے منسلک لاکھوں خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہیں کوئی بھی شخص کوئی کاروبار نقصان کیلئے نہیں کرتا۔ ان خیاتہ روزاتحاد پولٹری ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیراہتمام مشاورتی اجلاس سے گفتگو گرتے ہوئے کیاگیا۔ اس موقع پر صدر سید عادل شاہ‘ حاجی شکیل‘ ملک مشتاق‘ رانا عبدالله‘ فیاض احمد ودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جب ہمیں مہنگی قیمت پر مرغی ملے گی تو سرکاری ریٹ پر بیچنا کیونکر ممکن ہو گا۔

اگر مرغی دکانداروں کو مہنگی ملتی ہے تو سرکاری ریٹ پر قیمت کم ہے ہم کیسے اس قیمت پر فروخت کریں۔ اس لئے حکومت مافیا کو لگام ڈالے اور انہیں زیادہ قیمت وصول کرنے سے روکے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مارکیٹ اور فارمرز کے ریٹ کے تعین کے بعد ریٹ کا تعین کیا جائے تاکہ ہمیں کسی بھی قسم کے نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو پھر ہم غیر معینہ مدت تک ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :