پاکستان سمیت دنیا بھر میں رقص کا عالمی دن 29اپریل کو منایا جائے گا

جمعرات 25 اپریل 2024 21:50

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں رقص کا عالمی دن 29اپریل کو منایا جائے گامنایا جا رہا ہے، دنیا بھر میں ہر سال انتیس اپریل کو یہ دن عالمی ڈانس کونسل کے تحت منایا جاتا ہے۔دنیاکی تقریباً ہر تہذیب میں خوشی کے اظہار کے لیے رقص کیا جاتا ہے۔پاکستان میں بے شمار اقسام کے رقص کیے جاتے ہیں ان میں کلاسیکی اور لوک رقص کا ایک خاص مقام ہے، جبکہ بلوچ، سندھی رقص اور پنجابی بھنگڑوں کا بھی کوئی ثانی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

رقص کو اعضاء کی شاعری بھی کہا جاتا ہے۔قوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی رقص کونسل نے 29 اپریل کو رقص کے عالمی دن کی حیثیت سے منانے کا فیصلہ کیا تب سے آج تک یہ دن دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔رقص پاکستان کی ثقافت میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے آج سے کئی ہزار سال قبل اس خطے میں آباد ’موہن جو دڑو‘ کے شہری بھی رقص کے شوقین تھے جس کا ثبوت کھدائی میں برآمد ہونے والا رقاصہ کا کانسی کا مجسمہ ہے۔پاکستان میں لوک رقص کو بے پناہ اہمیت حاصل ہے اور ملک کے تمام علاقوں کے اپنے مقامی رقص ہیں جن سے ان علاقوں کی ثقافت کی نشاندہی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :