Live Updates

ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی

اگر کوئی انکوائری نہیں تو کس بنیاد پر بچوں کو ملک سے باہر جانے سے روکاجا سکتا ہے‘ ریمارکس

جمعرات 25 اپریل 2024 22:39

ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشری بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ میں فرحت شہزادی کے بچوں کی ملک سے باہر جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس انورحق پنوں کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے اور مقف اپنایا کہ فرحت شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ فرحت شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر کوئی انکوائری نہیں تو کس بنیاد پر بچوں کو ملک سے باہر جانے سے روکاجا سکتا ہے۔بچے آزاد اور خودمختار ہیں۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے درخواست منظور کرلی اور بچوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات