جیکب آباد ،اسلحہ اسمگلنگ کیس میں پولیس اہلکار و دیگر ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جمعرات 25 اپریل 2024 22:46

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) جیکب آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اسلحہ اسمگلنگ کیس میں گرفتار پولیس اہلکار سمیت 7 ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

اسلحہ اسمگلنگ کیس کے مقدمے میں گرفتار پولیس اہلکار سمیت 7 ملزمان عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس کی استدعا پر عدالت نے ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے بتایا کہ مقدمہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد کے خلاف تھانہ مولاداد میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :