نوشہرہ آضاخیل پایان میں حوا ء کی بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

جمعرات 25 اپریل 2024 22:49

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) نوشہرہ آضاخیل پایان میں حوا ء کی بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی ۔پولیس تھانہ آضاخیل نے تصدیق کی ہے کہ ظریف خیل آضاخیل پایان 26سالہ شادی شدہ خاتون مسماة مدیحہ علی کے ساتھ گاوں کے دو اوباش نوجوانوں نے دیوار پھلانگ کر کمرے میں گن پوائنٹ پر اجتماعتی زیادتی کی اور جاتے جاتے متاثرہ خاتون کا قیمتی موبائل بھی ساتھ چھین کر لے گئے۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون کے مطابق اس کے شوہر بیروئن ملک ملازمت کرتے ہیں گھر میں دیور بھی معزور ہے جو کہ دوسرے کمرے میں تھا ۔ملزمان اعلیٰ صبح دیوار پھلانگ کر ہمارے گھر کی چادر و چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے میرے کمرے میں داخل ہوئے اور زبردستی زیاتی کرتے رہے میرے ساتھ انصاف کیاجائیں۔پولیس نے خاتون کے میڈئکل چیک آپ کے بعد دو ملزما ن کے خلاف اجتماعی زیادتی اور چادر و چاردیواری کے پامال کرنے کی دفعات PPC 376-382-452میں مقدمہ درج کرلیاہے۔تھانہ آضاخیل کے تفتیشی آفیسر کے مطابق پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہی ہے۔خاتون کو ہر قسم کا تحفظ مہیا کریں گئے۔