qپشاور کی عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرینگے حاجی زبیر علی

مین سڑکوں پر سینٹرمیڈیا میں کھمبوں پر پلاٹیشن کرینگے میئر پشاور

جمعرات 25 اپریل 2024 19:10

ئ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ پشاور کی عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرینگے ا س حوالے سے پشاور کے بازاروں کے دورے کرینگے تاجر میں معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں کی حیثیت رکھتی ہیں گذشتہ روز میئرپشاور حاجی زبیر علی کے ساتھ تاجر انصاف کے صدر شاہد خان نے ملاقات کیں اس موقع پر ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک ڈائریکٹر ویسٹ ریاض اعوان انجینئر ریاض احمد خان ایڈمن آفیسر خدائے نظر اور دیگر نے شرکت کیںاس موقع پر تاجر انصاف کے صدر شاہد خان نے پشاور کے بازاروں کے عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرنے کے حوالے سے وفد کے ہمراہ تفصیلی گفتگو کیں اس موقع پر صدر نے میئر پشاور کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر میئرپشاور حاجی زبیر علی نے کہا کہ حتی الوسع کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات میسر کرسکیں انہوں نے کہاکہ پشاور کے مین سڑکوں پر سینٹرمیڈیا میں کھمبوں پر پلاٹیشن کرینگے اور ڈبل آرٹیفیشن بکیڈز لگائینگے اور پولوں پر کمکمے لگائینگے تاکہ پشاور کے عوام رات کو وزٹ کریں تو انہیں پشاور روشنیوں کا شہر نظر آئے اس حوالے سے جلد ہی لائحہ عمل طے کیاجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :