ؔتعلیمی اداروں میں درس و تدریس اور ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ، احسان پہوڑ

جمعرات 25 اپریل 2024 19:20

ڈھاڈر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) بلوچستان حکومت کی تعلیمی پالیسی کی روشنی میں ضلع کچھی کے تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کے عمل بہتر سے بہتر بنانے اور اس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مؤثر طریقے سے عمل کیا جارہا ہے یہ بات ڈسٹرکٹ آ فیسر ایجوکیشن کچھی احسان اللہ پہوڑ نے ڈھاڈر اور مچھ بولان کے مختلف مڈل سکولوں کے دورے کے دوران اساتذہ اور طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے جس کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر عمل کرنے میں مصروف ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ اساتذہ طلبہ اور والدین تعلیم کی اہمیت اور تقاضوں کے عین مطابق اپنے علاقوں میں سکولوں میں تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور کسی بھی کمی اور کوتاہی کی صورت میں مثبت انداز میں مسائل کی نشاندھی کریں انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنے سکول میں معیاری تعلیمی ماحول کے قیام کے لیے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے آپنا مظبوط کردار نبھائیں تاکہ ہمارے بچے مستقبل کی روشن مثال بن کر ملک و قوم کی تعمیر وترقی میں شامل ہو کر اپنے عوام اور علاقے کی بہتر خدمات سر انجام دے سکیں دورے کے دوران انہوں نے سکولوں میں جاری تعلیمی عمل اور اس کی ضروریات کا جائزہ لیا اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حاضری کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خاص توجہ مرکوز کریں۔

متعلقہ عنوان :