راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملازمین یونین سی بی اے کے زیر اہتمام حج برائے سال 2024 کے حوالے سے قرعہ اندازی کی تقریب کاانعقاد

جمعرات 25 اپریل 2024 19:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملازمین یونین سی بی اے کے زیر اہتمام آرڈی اے میٹنگ روم میں حج برائے سال 2024 کے حوالے سے ایک قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔آرڈی اے میں فرائض سرانجام دینے والے گریڈ 1 تا 16تک کے ملازمین میں قرعہ اندازی کی گئی جس میں دو ملازمین نائب قاصد شاہد ندیم گریڈ4 اور اسد عباس ڈرائیور گریڈ 5 کے نام نکلے جو حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں موجود افسران وملازمین نے کامیاب دونوں ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیاہے۔اس موقع پر ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے تمام افسران و ملازمین کو دیانتداری سے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آرڈی اے ملازمین کے لیے ہاؤسنگ سکیم بنائی جائے گی ۔ آرڈی اے ملازمین یونین سی بی اے کے صدر خواجہ ارشد جاوید نے ڈی جی آر ڈی اے اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس و ڈائریکٹر لینڈ آرڈی اے کا شکریہ ادا کیا۔ \378

متعلقہ عنوان :