ٌمحکمہ ایکسائیزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس سرکل خیرپور کی کاروائی ، ایک ملزم گرفتار ، شراب برآمد

جمعرات 25 اپریل 2024 19:30

Z سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) محکمہ ایکسائیزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس سرکل خیرپور کی کاروائی ، ایک ملزم گرفتار ، شراب برآمد ،مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ سندھنکے صوبائی وزیرشرجیل انعام میمنن،سیکریٹری ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس و ڈائریکٹر جنرل ایکسائیز نارکوٹکس سندھ سمیت ڈائریکٹر ایکسائیز سکھر محمد اقبال لغاری کی خصوصی ہدایات سندھ کونمنشیاتنسے پاک کرنے کا عزم لیکر محکمہ ایکسائیزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی جانب سے مختلف کاروائیاں کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز محکمہ ایکسائیزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس خیرپور سرکل کی ایک ٹیم نے ای ٹی او خیرپرلور نعیم اللہ گھوٹو اور انچارج کرائم سرکل خیرپور دلاور شیخ کی نگرانی میں خفیہ اطلاع پرکاروائی کے دورن بنام عرفان علی میتلو کو گرفتار کرکے دس پوائنٹس 5عدد شراب کی بوتل برا?مد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ، کاروائی کے حوالے سے محکمہ ایکسائیزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کے متعلقہ افسران کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ سندھ کے صوبائی وزیرشرجیل انعام میمنن،سیکریٹری ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس و ڈائریکٹر جنرل ایکسائیز نارکوٹکس سندھ کی خصوصی ہدایات سندھ کونمنشیات سے پاک کرنے کے عزم پر عمل پیرا ہو کر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور نا صرف شہر بلکہ سندھ کو منشیات سے پاک صوبہ بنایا جائیگا۔

#

متعلقہ عنوان :