سیالکوٹ،موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے13افراد موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار

جمعرات 25 اپریل 2024 19:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) سیالکوٹ پولیس نے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے13افراد کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقوں سے پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے سمیر عباس، سعد اور شہباز لیاقت، تھانہ حاجی پورہ کے علاقے سے ون ویلنگ کرنے والے عبدالسلام، سلیم اور شہزاد، تھانہ نیکاپورہ کے علاقوں سے ون ویلر علی رضا اور عبدالرحمن، تھانہ رنگپورہ کے علاقے سے ون ویلر فرحان شاہد، تھانہ بیگوالہ کے علاقے سے ویلر عمیر، حسنین اور عبدالرحمن جبکہ تھانہ صدر پسرور کے علاقے سے ون ویلر حید رعلی کو گرفتار کرکے ان کی موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے کر مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :