حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کے تحفظ کی خاطرگندم کی قیمت3900روپے فی من مقرر کی ہے،ڈپٹی کمشنربہاولنگر

جمعرات 25 اپریل 2024 19:40

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنربہاولنگرذوالفقاراحمد اور ڈی پی اونصیب اللہ خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کے تحفظ و مارکیٹ ریٹ کو مستحکم رکھنے کے لئے گندم کی امدادی قیمت3900روپے فی من مقرر کی ہے تاکہ کاشتکار اپنی گندم کو بہترنرخوں میں فروخت کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نےمحکمہ پاسکوکے گندم خریداری مراکز کے دورہ کے موقع پرمزید کہا کہ چھ ایکڑیااس کی کم زمین کے کاشتکار اپنی گندم حکومتی نرخوں پر فروخت کرنے کے لئے نزدیکی گندم خریداری مراکز پررجسٹریشن کروا سکتے ہیں جہاں محکمہ پاسکو کا عملہ کاشتکاروں کو مکمل رہنمائی فراہم کرے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ پرنظررکھیں اورکسی صورت میں کاشتکاروں کا استحصال نہ ہونے دیں۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنربہاولنگرطلحہ نعیم اوردیگرعملہ بھی موجود تھا۔\378

متعلقہ عنوان :