آنے والی نسلوں کو سرسبز و شاداب پاکستان دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،سوشل ویلفیئر آفیسر ڈسکہ

جمعرات 25 اپریل 2024 20:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) سوشل ویلفیئر آفیسر ڈسکہ عدنان راٹھور نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ اپنے حصے کے درخت ضرور لگائے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عامر جاوید ودیگر کے ہمراہ شجرکاری مہم کے دوران درخت لگانے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا سرسبز و شاداب پاکستان دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ ہر دن کو شجرکاری دن کے طور پر منائیں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں درخت لگانا سنت نبویؐ ہے اور صدقہ جاریہ ہے۔

متعلقہ عنوان :