Live Updates

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری

جمعرات 25 اپریل 2024 20:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاف ستھرا پنجاب وژن پر عملدرآمد کیلئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے جمعرات کو ملتان شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سورج میانی روڈ ،رضا آباد چوک، ایم سی اے چوک ،نواں شہر چوک اور غوث الاعظم روڈ سے تجاوزات ختم کرا کے سامان قبضہ میں لے لیا ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات