ایبٹ آباد،تھانہ چھانگلہ گلی پولیس کا سرچ آپریشن،غیرقانونی اسلحہ برآمد

جمعرات 25 اپریل 2024 20:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ایبٹ آباد پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا،ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ڈی ایس پی گلیات امتیاز علی خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ چھانگلہ گلی قیصر زیب خان جدون نے لیڈی کانسٹیبلان و دیگر پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ کی حدود بٹناڑہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا جس کے دوران غیر قانونی اسلحہ 06 بندوق 12 بور،01 رپیٹر،01 سیون ایم ایم بندوق اور 01 پستول برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے۔