سفیر آمنہ بلوچ بیلجئیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی برادری کے لئے 30 اپریل کو ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد کریں گی

جمعرات 25 اپریل 2024 20:20

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) بیلجئیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ بیلجئیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی برادری کے لئے 30 اپریل کو ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد کریں گی۔ یہ بات بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے ایکس پر کی گئی پوسٹ میں بتائی گئی۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری کا انعقاد سفارت خانہ کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی سے مؤثر رابطہ استوار رکھنے کے عزم کا عکاس ہے جس میں سفیر آمنہ بلوچ پاکستانی برادری کے ارکان کی جانب سےپوچھے گئے سوالات اور تجاویز کا جواب دیں گی۔ کھلی کچہری میں شرکت کے خواہشمندپاکستانی برادری کے ارکان اپنی آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :