کوئٹہ، سیلاب متاثرین کیلئے پی ڈی ایم اے سے طلب کئے گئے امدادی سامان کے 17 ٹرک چمن پہنچ گئے

جمعرات 25 اپریل 2024 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے پی ڈی ایم اے سے سیلاب متاثرین کیلئے طلب کئے گئے امدادی سامان کے 17 ٹرک چمن پہنچ گئے ، امدادی سامان کی تقسیم کا عمل بعض علاقوں میں شروع ہوچکا ہے اور دیگر حلقوں میں امدادی سامان مرحلہ وار اور بالترتیب شروع کیا جائے گا ، امدادی سامان میں خیمے کھانے پینے کے برتن اور دیگر اشیاء شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی سی چمن کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے چمن کے سیاسی و سماجی حلقوں نے ایمرجنسی بنیادوں پر حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال میں امدادی سامان متاثرین تک پہنچانے کا کام بخوبی جاری رکھنے پرڈی سی چمن کا شکریہ اداکیا ۔

متعلقہ عنوان :